• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 9th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

عوامی جمہوریہ کوریا کے انتباہ کے بعد جنوبی کوریا اور امریکہ کی مشترکہ فضائی مشقیںتازترین

February 02, 2023

سیئول(شِنہوا)جنوبی کوریا اور امریکہ نے مشترکہ فضائی مشقیں کیں جن میں اسٹریٹجک امریکی بمبار اور لڑاکا طیارےشامل تھے۔

جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے جمعرات کو کہا کہ مشترکہ فضائی مشقوں میں امریکی فضائیہ کے بی-1بی سٹریٹجک بمبار اور ایف-22 اور ایف-35بی سٹیلتھ لڑاکا طیاروں کے ساتھ ساتھ جنوبی کوریا کی فضائیہ کے ایف-35اے لڑاکا طیارے بھی شامل تھے۔

وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ یہ مشقیں بدھ کو جنوبی کوریا کے مغربی پانیوں پر کی گئیں تاکہ امریکہ کی جانب سے جنوبی کوریا کو مضبوط اور قابل اعتماد دفاعی صلاحیت کی فراہمی کا مظاہرہ کیا جا سکے۔

وزارت نے کہا کہ دونوں اتحادی امریکی اسٹریٹجک ہتھیاروں کی تنصیب کے سلسلے میں اپنی مشترکہ فوجی مشقوں کو مضبوط بنائیں گے۔

یہ مشترکہ فضائی مشقیں جنوبی کوریا اور امریکہ کے دفاعی سربراہان کے درمیان منگل کو سیول میں ہونے والی بات چیت کے بعد ہوئی ہیں، جس میں اس سال کی مشترکہ مشقوں اور تربیت کی سطح اور پیمانے کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

اس کے ردعمل میں عوامی جمہوریہ کوریا کی وزارت خارجہ نے امریکہ اور جنوبی کوریا کے غیر ذمہ دارانہ فوجی محاذ آرائی اور اشتعال انگیز کارروائیوں کی مذمت کی۔

کورین سنٹرل نیوز ایجنسی  نے وزارت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ عوامی جمہوریہ کوریا نے  مشترکہ مشقوں کو جاری رکھنے پر امریکہ اور جنوبی کوریا پر تنقید کی۔