بیجنگ (شِنہوا) عوامی جمہوریہ کوریا (ڈی پی آر کے)، ویتنام ، لاؤس اور کیوبا کی حکمران جماعت کے رہنماؤں نے شی جن پھنگ کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20ویں مرکزی کمیٹی کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر تہنیتی پیغامات بھیجے ہیں ۔
کوریا کی ورکرز پارٹی کے جنرل سیکرٹری کم جونگ اُن نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20ویں قومی کانگریس چینی جماعت اور عوام کے لیے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ موقع انہیں شی جن پھنگ کی قیادت میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے گرد زیادہ قریب سے متحد ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے، تاکہ نئے دور کے لیے چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم پر شی جن پھنگ کی سوچ کے عزم کے تحت چینی قوم کے عظیم احیائے نو کے تاریخی عمل کو فروغ دیا جائے۔
کم نے کہا کہ وہ پختہ یقین رکھتے ہیں کہ شی جن پھنگ کی قیادت میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ اور چین کے عوام چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم کی حمایت اور ترقی کو برقراررکھیں گے اور ہر لحاظ سے ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیرکے نئے سفر میں شاندار فتح حاصل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ وہ شی کے ساتھ مل کر عوامی جمہوریہ کوریا اورچین کے تعلقات کی بہتر مستقبل کی جانب پیشرفت کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں اور دونوں ملکوں کے سوشلزم کے عظیم مقصد کی ترقی کو بھرپور طریقےسے فروغ دینا چاہتے ہیں۔
کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری نگوین پھو ترونگ نےکہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20ویں قومی کانگریس نے چین کی طویل المیاد ترقی اور دوسرے صد سالہ ہدف کے کامیاب حصول کےمقصد کے لیے اہم اسٹریٹجک منصوبوں، اہداف اور اقدامات کا ایک سلسلہ ترتیب دیا ہے۔
علاوہ ازیں اس کامقصد چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے نظریاتی نظام کی مسلسل بہتری اور جدیدیت پر مبنی ترقی کو فروغ دینا ہے۔
انہوں نے کہا وہ سمجھتے ہیں کہ شی جن پھنگ کی مر کزی حیثیت کے ساتھ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کی قیادت میں پوری پارٹی اور پورے ملک کے عوام اپنے ان اہداف کو ضرور پورا کریں گے جو کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کی جانب سے پیش کیے گئے، جو کہ بنیادی طور پر اور نئے دورکے لیے چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے بارے میں شی جن پھنگ کی سوچ سے رہنمائی حاصل کرتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ بنیادی طور پر جلد سے جلد سوشلسٹ جدیدیت کو عملی جامہ پہنانا اور چین کو ایک عظیم جدید سوشلسٹ ملک بنانا ہے جوخوشحال،مضبوط ، جمہوری، ثقافتی طور پر ترقی یافتہ، پر امن اور خوبصورت ہو۔