• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

عوامی فلاح وبہبود کے لئے کوشاں سیاسی جماعت عوام میں ہمیشہ مقبول رہتی ہے، کرغز صدرتازترین

September 28, 2022

بشکک (شِںہوا) کرغزستان کے صدر سدیار ژاپاروف نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) بارے کہا ہے کہ بے لوث مقاصد، عوامی فلاح و بہبود اور خوشحالی کے لیے کوشاں جماعت ہمیشہ عوام میں مقبول رہتی ہے۔

شِنہوا اور دیگر چینی ذرائع ابلاغ کو ایک حالیہ تحریری انٹرویو میں ژاپاروف نے کہا کہ 1921 میں تاسیس کے بعد سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ ترقی کی شاندار راہ سے گزری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی قیادت میں چین نے سیاسی، اقتصادی، سماجی اور دیگر ترقی میں موجودہ کامیابیاں سمیٹی ہے۔

ژاپاروف نے کہا کہ 40 برس سے زائد عرصے میں چین نے اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی پر کامیابی کے ساتھ عملدرآمد کرکے لوگوں کا معیار زندگی بہتربنایا اور دنیا میں اپنا وقار بلند کیا۔

کرغز صدر نے کہا کہ گزشتہ برس چین نے تمام پہلوؤں سے اعتدال پسند خوشحال معاشرے کی تعمیرمیں اپنا پہلا صد سالہ مقصد حاصل کیا اور تاریخی اعتبار سےغربت کا مکمل خاتمہ کیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت اور دنیا کے لئے ایک مثال بن گیا ہے۔

انہوں نے کہا، ہم جانتے ہیں کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ چینی عوام کے لیے خوشگوار زندگی کی جدوجہد اور چینی قوم کی بحالی کو اپنی اولین ترجیح، ہدف اور تاریخی مشن سمجھتی ہے ۔ اور اس کا واضح اظہار نوول کرونا وائرس وبا کے خلاف حالیہ جنگ سے ہوتا ہے۔