ہانگ کانگ(شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے عہدہ سنبھالنے کے بعد بدھ کو ایچ کے ایس اے آر قانون ساز کونسل سے اپنا پہلا پالیسی خطاب کیا۔
خطاب میں پیداوارکوفروغ اورلوگوں کے روزگار بہتر بنانے کے لیے پالیسیوں اور اقدامات کا احاطہ کیا گیا ، جس کا مقصد ہانگ کانگ کی مسابقت کو بڑھاتے ہوئے اس بین الاقوامی مالیاتی مرکز کے لیے ایک نئے باب کا آغاز کرنا ہے۔ لی نے کہا کہ "ایک ملک، دو نظام" کے اصول کے تحت، ہانگ کانگ کو مادر وطن سے مضبوط حمایت اور دنیا سے قریبی طور پر منسلک ہونے کے مخصوص فوائد حاصل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مین لینڈ کی بڑی مارکیٹ تک براہ راست رسائی اور ایک ہی وقت میں مضبوط بین الاقوامی رابطوں کے ساتھ، ہانگ کانگ مین لینڈ اور باقی دنیا کو باہم ملانے والے پل کا کام کرتا ہے۔ چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ 14واں پانچ سالہ منصوبہ، گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا (جی بی اے) کی ترقی اور بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سمیت اہم قومی حکمت عملی ہانگ کانگ کو لامحدود مواقع فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے پانچ سالوں کے دوران وہ کمیونٹی کے تمام شعبوں کو متحد کرنے اوران کی حوصلہ افزائی کے لیے حکومتی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے جامعیت،اتحاد اور مختلف خیالات کے احترام کی عمدہ روایات کو بھرپورطریقے سے فروغ دیں گے،انہوں نے کہا کہ ہم اپنی عوام کی بہتر خدمت اور ہانگ کانگ کی بہتر ترقی کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔