• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

عمرکے ساتھ ساتھ کہکشاوں کی ترتیب مزید پیچیدہ ہوتی جاتی ہے : تحقیقتازترین

April 08, 2024

سڈنی(شِنہوا)  آسٹریلیا کے تحقیقی مرکز آستروتھری ڈی کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق کے مطابق کہکشاؤں میں ستاروں کی گردش کی نوعیت میں ان کی عمر کو سب سے اہم محرک قرار دیا ہے جس سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ ستاروں کی ترتیب مزید پیچیدہ ہوتی جاتی ہے۔

رائل فلکیاتی سوسائٹی کے ماہانہ جریدہ میں شائع ہونے والی  تحقیق کے مطابق ، بین الاقوامی محققین کے ایک گروپ نے ایس اے ایم آئی کہکشاں سروے کے مشاہدات کا تجزیہ کیا،سروے میں کائنات میں موجود 3 ہزار سے زیادہ کہکشاؤں کا احاطہ کیاگیا ہے۔ جزوی لحاظ سے باہمی تعلق کے تجزیے کا استعمال کرتے ہوئے، محققین نے دریافت کیا کہ ستاروں کی عمر یا مخصوص ستارے کی تشکیل کی شرح اس کی گردش کے ساتھ منسلک بنیادی پیرامیٹرسے ہے۔