ارمچی (شِںہوا) چین اور علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری کے 14 ارکان کے درمیان رواں سال کے ابتدائی 8 ماہ میں 83.2 کھرب یوآن (تقریباً 12 کھرب امریکی ڈالرز) کی تجارت ہوئی، جو چین کی مجموعی غیرملکی تجارت کے 30.5 فیصد کے مساوی ہے۔
نائب وزیر تجارت وانگ شوئے وین نے یہ بات چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے کے ارمچی میں جاری 7 ویں چین ۔ یوریشیا نمائش میں ایک فورم سے خطاب میں کہی۔
وانگ وزارت تجارت میں چین کی بین الاقوامی تجارت کے نمائندے بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ رواں سال یکم جنوری سے آرسی ای پی کا نفاذ عمل میں آیا تھا جس کے بعد نرخ میں رعایت ، تجارتی سہولیات اور دیگر پالیسیوں سے کمپنیوں کو نمایاں منافع تیزی کے ساتھ ملا۔
وانگ نے کہا کہ دنیا کے سب سے بڑے آزاد تجارتی معاہدے کے ذریعے مشرقی ایشیا میں تجارت و سرمایہ کاری کی آزادی و سہولیات کو نمایاں طور پر بڑھایا گیا اور معاشی بحالی پر بڑھتے اعتماد کے ساتھ خطے کا کاروباری ماحول مسلسل بہتر ہوا۔