• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

آلہ سماعت کےاستعمال سے بڑی عمر کے افراد میں ڈیمنشیاکا خطرہ کم ہوسکتا ہے:تحقیقتازترین

March 05, 2024

سڈنی(شِنہوا) آسٹریلوی ماہرین کی تحقیق کے مطابق آلہ سماعت کا استعمال بڑی عمرکے افراد کو سماعت سے محرومی کےمسئلہ پر قابو پانے میں مدد اور ان کے ذہنی افعال کو مستحکم کرنے کے ساتھ ڈیمنشیا کے خطرے کو کم کرتاہے۔ یونیورسٹی آف میلبورن کی ویب سائٹ پر شائع مضمون کے مطابق یونیورسٹی کے محققین نے اپنی تحقیق کے لیے 60 سال یا اس سے زائد عمر کے 200 سے زائد افراد کودو گروپوں میں تقسیم کیا،جن میں سماعت سے محروم ایک گروپ کے افراد کوسماعت کے آلات کا استعمال کرایا گیاجبکہ دوسرے گروپ کے افراد کوسماعت کے آلات استعمال نہیں کرائے گئے ،تین سال تک ان افراد کو زیر نگرانی رکھا گیا۔
جرنل آف فرنٹیئرز ان نیورو سائنس میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق تین سال کے دوران، محققین نے 18 ماہ کے وقفوں سے کمپیوٹرائزڈ کارڈ گیمز کا استعمال کرتے ہوئے دونوں گروپوں کے بزرگوں کی ذہنی کارکردگی کا جائزہ لیا جس سے یہ بات سامنے آئی کہ آلہ سماعت استعمال کرنے والے گروپ کے افراد نے تین سال بعد مجموعی طور پر علمی استحکام کا اظہارکیا جبکہ دوسرے گروپ کے افراد چار میں سے تین علمی ٹیسٹ میں کافی حد تک پیچھے تھے۔