• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

آکس جوہری آبدوزمعاہدے سے لاحق پھیلاؤکے خطرات پر بین الاقوامی سطح پر بحث کرائی جائے:چینتازترین

March 10, 2023

ویانا(شِنہوا) چین نے آکس جوہری آبدوز معاہدے سے پیدا ہونے والے جوہری  پھیلاؤ کے خطرات سے نمٹنے کے لیے کھلی، شفاف، جامع اور پائیدار بین الحکومتی بحث کو آگے بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) میں چین کے مستقل نمائندے لی سونگ نے ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں کہا کہ آکس جوہری آبدوز تعاون سے جوہری پھیلاؤ کے سنگین خطرات لاحق ہیں، جس سے بین الاقوامی عدم پھیلاؤ کے نظام کو نقصان پہنچے گا، ہتھیاروں کی دوڑ تیز ہوگی اور ایشیا پیسیفک خطے کے امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہوگا۔ ستمبر 2021 میں، امریکہ ، برطانیہ اور آسٹریلیا نے آکس معاہدے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت واشنگٹن اور لندن جوہری توانائی سے چلنے والی آبدوزوں کے حصول میں کینبرا کی مدد کریں گے۔ چین اور بہت سے دوسرے ممالک اس معاہدے میں شامل انتہائی افزودہ یورینیم کی منتقلی پر بارہا تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں۔ لی نے کہا کہ آکس معاہدے کے نتیجے میں جوہری ہتھیار رکھنے والے امریکہ اور برطانیہ جو جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے( این پی ٹی)کے رکن ہیں، سے ٹنوں کے حساب سے انتہائی افزودہ یورینیم جس سے جوہری ہتھیار بنائے جاسکتے ہیں، ایک جوہری ہتھیار نہ رکھنے والے ملک کومنتقل کیا جائےگا۔