• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

آئرش شہری کو انسانی بنیادوں پر رہا کر دیا :ایرانتازترین

May 14, 2023

تہران(شِنہوا)ڈبلن میں ایرانی سفارت خانے نے کہا ہے کہ ایران میں قید ایک آئرش شہری کو قونصلر اور انسانی بنیادوں پر معاف کر کے رہا کر دیا گیا ہے۔

ایرانی سفارت خانے نے  اپنے ٹویٹر پیج پر ایک پوسٹ میں اعلان کیا کہ برنارڈ فیلان نامی آئرش شہری کی رہائی ایران اور آئرلینڈ کے درمیان تعمیری سفارتکاری کا نتیجہ ہے۔

پیرس میں مقیم ایک ٹریول کنسلٹنٹ فیلان کو اکتوبر 2022 میں ایران میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسے  تہران کے ایک اسپتال میں 16 ستمبر کو انتقال کرنے والی 22 سالہ مہسا امینی کی موت کے بعد بیرون ملک سیکیورٹی معلومات بھیجنے کے جرم میں چھ سال سے زیادہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ 64 سالہ شخص کو شمال مشرقی ایرانی شہر مشہد کی ایک جیل میں رکھا گیا تھا۔

 آئرش شہری کے فرانسیسی پاسپورٹ کے ساتھ ایران میں داخل ہونے کی بنیاد پر اس کے کیس کی پیروی تہران میں فرانسیسی سفارت خانے نے کی۔   

جمعرات کو اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے آئرش وزیر خارجہ مائیکل مارٹن نے فیلان کو رہا کرنے پر ایران کا شکریہ ادا کیا۔