• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

آئرلینڈ، پیٹرول اسٹیشن میں دھماکہ سے 10 افراد ہلاکتازترین

October 09, 2022

ڈبلن (شِنہوا) آئرلینڈ کے شہر ڈونیگل کے ایک پٹرول اسٹیشن میں دھماکہ سے 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مرنے والوں میں ایک اسکول طالبہ بھی شامل ہے۔

پولیس نے دھماکے کو " غیرمعمولی واقعہ " قرار دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے تصدیق کی ہے کہ دھماکہ ایپل گرین پٹرول اسٹیشن اور سہولت اسٹور میں ہوا جس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ۔

 اطراف کی عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ مرنے والے تمام افراد کا تعلق کریس لوک علاقے سے تھا۔

دھماکہ مقامی وقت کے مطابق جمعہ کی سہ پہر 3 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق جمعہ کی شام 7 بجے) جمہوریہ آئرلینڈ کے شمال مغربی کنارے کے قریب واقع کریس لوک کے نواح میں واقع ایپل گرین پٹرول اسٹیشن پر ہوا۔

اطلاعات کے مطابق تلاش اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ مزید کسی جانی نقصان کا امکان نہیں۔

دھماکے کی وجہ کا علم نہیں ہوسکا۔ ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے جس کے سبب پولیس نے تحقیقات شروع کرنے کا اعلان نہیں کیا ہے۔