• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

آئی اوایم نے قرن افریقہ کے تارکین وطن کے لیے 5کروڑ85لاکھ ڈالر کی دوبارہ اپیل کردیتازترین

May 15, 2023

نیروبی(شِنہوا) بین الاقوامی تنظیم برائے ہجرت(آئی او ایم ) نے قرن افریقہ سے یمن اورخلیجی ممالک تک کے"مشرقی روٹ" پر سفر کرنے والے 10لاکھ سے زیادہ کمزور تارکین وطن کے لیے5کروڑ85لاکھ ڈالر امداد کی دوبارہ اپیل کی ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ہجرت نے کہا کہ فنڈنگ کی کمی کے نتیجے میں انسانی امداد اور تارکین وطن کے تحفظ میں شدید مشکل کاسامنا ہے،جس میں راستے میں موجود مہاجرین کی امدادی مراکز میں فراہم کی جانے والی مدد بھی شامل ہے۔

آئی او ایم نے کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ فنڈز کے لیے دوبارہ اپیل ہنگامی نوعیت کی ہے اور اس سے خطے اور پورے افریقہ میں سب سے زیادہ کمزور تارکین وطن کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ فروری میں، آئی اوایم اور 47 امدادی اور ترقیاتی شراکت داروں نے 8کروڑ42لاکھ ڈالر کی اپیل کی تھی جس میں ابھی تک صرف 20لاکھ ڈالر فراہم کیے گئے ہیں۔