ویانا(شِنہوا)بین الاقوامی جوہری توانائی ادارے (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے جاپان کے تباہ شدہ فوکوشیما ڈائیچی جوہری بجلی گھر سے تابکاری آلودہ پانی کےجاپانی سمندر میں اخراج کی نگرانی کے لیے مسلسل کوششوں پر زور دیا ہے ۔
یہ بات مقامی میڈیا نے بدھ کو ایک رپورٹ میں بتائی۔
آئی اے ای اے کے سربراہ نے جاپان کے تین روزہ دورے کے دوران فوکوشیما کے شمال مشرقی انتظامی علاقے کے شہرایواکی میں مقامی ماہی گیروں سے ملاقات کے دوران جوہری آلودہ پانی کے اخراج کی مزید نگرانی کے لیے ادارے کے عزم کو دوہرایا ہے۔
قومی خبر رساں ایجنسی کیوڈو کی رپورٹ کے مطابق رافیل گروسی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ خارج کیا جانے والاجوہری آلودہ پانی محض ایک طویل عمل کے ابتدائی مرحلے کی نشاندہی کرتا ہے جبکہ مستقبل میں طویل عمل کی نگرانی میں بہت زیادہ کوششوں کی ضرورت ہوگی۔
گروسی نے ایک آزاد مبصر کے طور پر آئی اے ای اے کے کردار پر زور دیتے ہوئے اس پورے عمل کے دوران چوکسی برقرار رکھنے کے حوالے سے ادارے کے موقف کو دوہرایا۔