ویانا(شِنہوا)بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سربراہ نے کہا ہے کہ وہ اگلے ہفتے کرسک نیوکلیئر پاور پلانٹ (این پی پی) کا دورہ کریں گے تاکہ یورکرین کےمبینہ ڈرون حملوں کا جائزہ لیا جا سکے۔
آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اپنے آئندہ دورے کے دوران کرسک این پی پی کی جوہری حفاظت اور سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے مزید سرگرمیوں کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔
بیان کے مطابق اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے کو گزشتہ روز روس کی جانب سے مطلع کیا گیا تھا کہ کرسک این پی پی کی حدود میں ایک ڈرون کی باقیات ملی ہیں جہاں ڈرون حملے کو ناکام بنا دیا گیا تھا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈرون کے ٹکڑے پلانٹ کے ایندھن کو ذخیرہ کرنے کی تنصیب سے تقریباََ 100 میٹر کے فاصلے پر پائے گئے ہیں۔
گروسی نے خبردار کیا کہ جوہری پاور پلانٹ کے قریب فوجی سرگرمیاں جوہری تحفظ اور سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔