آبنائے پار تبادلے باہمی اعتماد کو بڑھانے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، چینی مین لینڈ کی ترجمانتازترین
September 15, 2022
بیجنگ (شِنہوا)چینی مین لینڈ کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ آبنائے پار تبادلوں کی حوصلہ افزائی اور دونوں اطراف کے لوگوں کے درمیان باہمی اعتماد کو بڑھانے کیلئے مزید مدد فراہم کی جائے گی۔
ریاستی کونسل کے دفتر تائیوان امور کی ایک ترجمان ژو فینگ لیان نے بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ عوام سے عوام کے رابطے آبنائے پار تعلقات میں ترقی کو فروغ دینے کیلئے ایک اندرونی محرک کے طور پر کام کرتے ہیں۔
ژوفینگ لیان نے کہا کہ اگرچہ نوول کرونا وائرس اور تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کے حکام کی طرف سے رکاوٹوں کی وجہ سے آبنائے پار باہمی سفر اور دورے ابھی تک معمول پر نہیں آ سکے ہیں لیکن اس موسم گرما میں تبادلے کی آن لائن اور آف لائن سرگرمیوں نے دونوں اطراف کے لوگوں خصوصاً نوجوانوں کی وسیع تعداد کو اپنی جانب راغب کیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ مین لینڈ کی طرف سے پیش کیے جانیوالے گرمائی انٹرن شپ پروگراموں نے تائیوان کے طلباء میں مقبولیت حاصل کی ہے۔
صوبہ جیانگسو میں 200 سے زیادہ کاروباری اور عوامی اداروں نے سائنس اور ٹیکنالوجی ، مالیات ، طبی خدمات اور نیوز میڈیا کے شعبوں میں 739 انٹرن شپ پوزیشنیں فراہم کی ہیں۔
صوبہ ہوبے کی صوبائی ہائی پیپلز کورٹ نے مین لینڈ کی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم تائیوان کے طلباء کو 2 ماہ کی انٹرن شپ کے مواقع کی پیشکش کی ہے۔