• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

عالمی رہنماؤں کو کوپ28 میں گلوبل وارمنگ کے مہلک چکر کو توڑنا ہوگا، سربراہ اقوام متحدہتازترین

November 28, 2023

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے  کہا ہے کہ اس ہفتے ہونے والی کوپ28  موسمیاتی کانفرنس میں شرکت کرنے والے عالمی رہنماؤں کو "نازک ٹپنگ پوائنٹ" کا سامنا کرنے سے پہلے گلوبل وارمنگ کی خطرناک پیشرفت کو روکنے کی ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں صحافیوں کو بریفنگ دی ،رواں ہفتے کے آخر میں انہوں ںے انٹارکٹیکا میں برف پگھلنے کا مشاہدہ کیا جو کہ 1990 کی دہائی کے اوائل کی رفتار سے تین گنا زیادہ ہے۔

کوپ28 ماحولیاتی تبدیلی پر اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن کے فریقین کی کانفرنس کا 28 واں اجلاس ہے، 30 نومبر سے 12 دسمبر تک دبئی میں منعقد ہو رہی  ہے۔

حالیہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ قطب جنوبی پر سمندری برف کی موجودہ حد رواں  موسم کے اوسط سے 15 لاکھ مربع کلومیٹرکم ہے، جو کہ پرتگال، اسپین، فرانس اور جرمنی کے مجموعی  مشترکہ رقبے کے برابر ہے۔

گوتریس نے کہا کہ انٹارکٹیکا میں جو کچھ ہورہا ہے وہ وہاں نہیں ہوتا تھا،ہم ایک دوسرے سے جڑی ہوئی دنیا میں رہتے ہیں۔ سمندری برف کے پگھلنے کا مطلب سطح سمندر کا بڑھنا ہے۔ اور اس سے پوری دنیا میں ساحلی کمیونٹیز کی زندگیوں اور معاش کو براہ راست خطرہ لاحق ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ اس کے نقصانات خوراک اور پانی کے وسائل پر سیلاب اور کھارے پانی  کے اثرات سے زیادہ ہوں گے، جس سے دنیا بھر میں چھوٹے جزائر اور متعدد ساحلی شہروں کی پائیداری متاثر ہوگی۔