• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

عالمی رہنماؤں کی شی جن پھنگ کو مبارکبادتازترین

October 28, 2022

بیجنگ(شِنہوا) دنیا بھر کی سیاسی جماعتوں اور حکومتی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ  سربراہان مملکت نے شی جن پھنگ کو  کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی 20ویں مرکزی کمیٹی کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ برازیل کے سابق صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا نے شی جن پھنگ اور تمام چینی عوام کے لیےنئے سفر میں مزید کامیابیوں کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برازیل اور چین کو دوطرفہ تعلقات کو مستحکم اور ایک بہتر عالمی گورننس سسٹم کی تعمیر میں مشترکہ طور پر کردار ادا کرنا چاہیے۔ افریقی نیشنل کانگریس کے سابق صدر اور جنوبی افریقہ کے سابق صدر تھابو مبیکی نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ شی جن پھنگ کی قیادت میں چین ترقی کے سفر میں نئی کامیابیاں حاصل کرے گا جس سے جنوبی افریقہ، افریقی براعظم اور دیگر ممالک بھی مستفید ہوں گے۔ سربیا کے سابق صدر اور چین اور روس کے ساتھ تعاون کی قومی کونسل کے صدرتومس لاؤ نکولک نے کہا کہ چین نے گزشتہ 10 سالوں میں شی جن پھنگ کی قیادت میں غیر معمولی ترقی کی ہے۔ 

شی کی عوام کے لیےعقیدت اور ان کی قیادت کی حکمت نے چین سمیت  پوری انسانیت کی اقتصادی، ثقافتی اور سماجی خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ باؤ فورم برائے ایشیا کے چیئرمین بان کی مون نے کہا کہ ہم نصیب مستقبل کے ساتھ انسانی برادری کی تعمیر کے شی جن پھنگ کے وژن کی رہنمائی میں، چین نے اقوام متحدہ کے ساتھ عالمی نظام کو مستحکم   رکھتے ہوئے کثیرالجہتی پر عمل اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

کمبوڈین پیپلز پارٹی کی مستقل کمیٹی کے رکن اور ملک کی وزارت عظمی کے امیدوار ہن مانیٹ،کویت کے ولی عہد شیخ مشال الاحمد الجابر الصباح،وانواتو کے ری یونیفیکیشن آف موومنٹس فار چینج کے صدر اور سابق وزیراعظم شارلٹ سلوائی،کینیا کی اورنج ڈیموکریٹک موومنٹ کی رہنما اور سابق وزیر اعظم  رائلا اوڈنگا اور دیگر نے بھی شی جن پھنگ کو مبارکباد دی ہے۔