لوزانے(شِنہوا)بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باخ نے ترکی اور شام میں آنے والے زلزلیمیں جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔باخ نے آئی او سی کے ٹویٹر اکانٹ کے ذریعے ایک بیان میں کہاکہ آئی او سی کو جانی نقصان اور زلزلے سے ہونے والی تباہی پر انتہائی دکھ اور افسوس ہے جس سے ترکی اور شام کے جنوب مشرقی علاقے متاثرہوئے ۔ ہماری ہمدردیاں ان تمام لوگوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنی جانیں،خاندان اور دوست، گنوائیہیں۔ بیان میں کیا گیاہے کہ اولمپک کمیٹی ہرممکن طریقے سے مدد کرنے کے لیے تیار ہے، کیونکہ کھیل کمیونٹیز کی تعمیر نو اور لوگوں کی زندگی کو معمول پر لانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔