• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

عالمی ادارہ صحت میں فلسطین کے زیادہ کردار کی حمایت کرتے ہیں، چینتازترین

June 02, 2024

جنیوا(شِنہوا) چین نے  کہا ہے کہ وہ عالمی ادارہ(ڈبلیو ایچ او) صحت میں فلسطین کے زیادہ کردار کی حمایت کرتا ہے۔

یہ بات  جنیوا میں اقوام متحدہ  دفتر اور سوئٹزرلینڈ میں دیگر بین الاقوامی تنظیمیں کیلئے چین کے مستقل نمائندے  چھن شو نے 77 ویں عالمی ہیلتھ اسمبلی(ڈبلیو ایچ اے)سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ڈبلیو ایچ اے نے  فلسطین کی اقوام متحدہ میں شمولیت  کے ساتھ ڈبلیو ایچ او میں شمولیت کے بارے میں ایک مسودہ قرارداد کو منظور کیا، جس کے حق میں 101، مخالفت میں پانچ  ووٹ پڑے جبکہ 21  ممالک نے  ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

چھن نے کہا  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اپنے خصوصی اجلاس میں بھاری اکثریت سے ایک قراد داد منظور کی ہے جس میں فلسطین کے اقوام متحدہ کی مکمل رکن بننے کی اہلیت کو تسلیم کیا گیا ہے۔چین اس قراد دار کا خیر مقدم کرتا ہے جو عالمی برادری کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین سمجھتا ہے کہ دوریاستی حل ہی فلسطین اسرائیل تنازعے کے حل کا حقیقی راستہ ہے ،فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینا اس مقصد کے حصول کی جانب اہم قدم ہے۔

چھن شو نے اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ فلسطین کو ڈبلیو ایچ او میں مزید کردار ادا کرنے کا موقع ملے، تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ فلسطینی عوام کے جائز تحفظات اور ضروریات کو تسلیم کریں اور اصولی اور منصفانہ موقف کو برقرار رکھیں۔