جنیوا(شِنہوا)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس ادھانوم گیبریئسس نےغزہ میں "انتہائی ناخوشگوار" حالات کو اجاگر کرتے ہوئے جنگ بندی اور فلسطین اسرائیل تنازعہ کے "حقیقی حل" پر زور دیاہے۔ عالمی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو بورڈ سے خطاب کرتے ہوئےڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ تقریباً 26ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں سے 70 فیصد خواتین اور بچے ہیں۔ انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کے لیے صرف یہ ہلاکتیں ہی کافی ہیں،اور یہ کہ زخمیوں اور دائمی بیمار لوگوں کوطبی خدمات نہ ملنے کی وجہ سے اموات میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جنگ مسائل کاحل نہیں ، جو سوائے مزید جنگ، مزید نفرت، مزید اذیت اور مزید تباہی لاتی ہے۔ اس لیے امن کا انتخاب کیا جائے اور اس مسئلے کو سیاسی انداز میں حل کیا جائے،میرے خیال میں سب نے دو ریاستی حل وغیرہ کا کہا ہے امید ہے کہ یہ جنگ ختم ہو جائے گی اور حقیقی حل کی طرف بڑھا جائے گا۔