• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

اے ڈی بی کاایشیا بحرالکاہل میں فوڈ سیکورٹی کے لیے14 ارب ڈالرامداد کااعلانتازترین

September 28, 2022

منیلا(شِنہوا) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے ایشیا بحرالکاہل کے علاقے میں خوراک کے بگڑتے ہوئے بحران کو کم کرنے اور طویل مدتی غذائی تحفظ کوبہتربنانے کے لیے تین سالوں کے دوران  کم از کم 14 ارب ڈالر فراہم کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔

اے ڈی بی نے کہا کہ فنڈزکو موجودہ اور نئے منصوبوں کے ذریعے جاری کیا جائے گا جن میں فارم ان پٹ، خوراک کی پیداوار وتقسیم، سماجی تحفظ، آبپاشی اور آبی وسائل کے ساتھ ساتھ قدرتی ذرائع سے فائدہ اٹھانے والے پروجیکٹس شامل ہیں۔ ایشیائی ترقیاتی بینک  کے 55 ویں سالانہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اے ڈی بی کے صدرمساتا سوگو آساکاوانے کہا کہ یہ ایک ایسے بحران کے لیے اٹھایاگیا ایک بروقت اور فوری  ضروری اقدام ہے جو ایشیا میں بہت سے غریب خاندانوں کو بھوک کا شکار کرتے ہوئے  گہری غربت میں دھکیل رہا ہے۔

بینک کے مطابق ایشیا بحرالکاہل کا خطہ خوراک  کی قلت کا شکار ہے، کیونکہ اس کے کچھ ممالک کا درآمد ی اسٹیپلز اور کھاد پر انحصار ہے ۔ غربت اور خوراک کی ریکارڈ بلند قیمتوں کی وجہ سے خطے میں رواں سال تقریباً 1ارب 10کروڑ افراد صحت بخش خوراک سے محروم ہیں۔