• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

56افغان خاندانوں میں چین کی طرف سے عطیہ کردہ امداد تقسیمتازترین

April 08, 2024

شبرغان، افغانستان( شِنہوا)  افغان حکام نے شمالی صوبہ جوزجان میں 56 خاندانوں میں چین کی طرف سے عطیہ کی گئی انسانی امداد تقسیم کی۔

یہ بات قدرتی آفات کے انتظام اور انسانی امور کے صوبائی ڈائریکٹر مولوی سراج الدین سراجی نے ایک بیان میں کہی۔

انہوں نے کہا ہم نے حالیہ سیلاب اور برف باری سے متاثر 56 خاندانوں میں چین کی طرف سے دی گئی انسانی امداد تقسیم کردی ہے۔

اہلکار نے کہا کہ حکام کی جانب سے صوبائی دارالحکومت شبرغان میں گندم، لوبیہ، کمبل اور کپڑوں پر مشتمل امدادی پیکجز تقسیم کیے گئے۔

چین کی جانب سے فراہم کردہ امداد وصول کرنے والے سِد حکیم نے شِنہوا  سے گفتگوکرتے ہوئے انسانی ہمدردی کی  بنیادوں پر امدادکاخیرمقدم کرتے ہوئےکہا کہ ایسی نازک صورتحال میں یہ امداد ہمارے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے مکان کو نقصان پہنچا ہے اور ہمارے پاس کھانے کو کچھ نہیں ہے۔ ہم امداد کی فراہمی پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔