• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

5 سالوں میں جنوبی سوڈان کے تقریباً10لاکھ مہاجرین وطن واپس آگئے: یو این ایچ سی آرتازترین

November 01, 2023

جوبا(شِنہوا) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے کہا ہے کہ تنازعات کے حل سے متعلق امن معاہدے کی بحالی پر اتفاق ہونے کے بعد اکتوبر 2018 سے ستمبر 2023 تک کے پانچ سالوں میں 9 لاکھ 97ہزار743پناہ گزین جنوبی سوڈان میں واپس اپنے گھر آگئے ہیں۔

یو این ایچ سی آر  کے مطابق،انٹرویو کیے گئے  51 فیصد پناہ گزینوں نے کہا کہ وہ جنوبی سوڈان واپس آئے کیونکہ ملک میں سیکورٹی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ واپس آنے والوں میں سے 41 فیصد نے کہا کہ وہ جنوبی سوڈان میں اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ دوبارہ ملنا چاہتے  تھے۔ 26 فیصد نے واپسی کی وجہ ملک میں خدمات کی بہتر دستیابی کو وجہ قرار دیا۔

اقوام متحدہ کی ایجنسی نے دارالحکومت جوبا میں جاری اپنے تازہ ترین سروے میں کہا کہ 2023 کی تیسری سہ ماہی کے دوران، بالائی نیل، شمالی بحر الغزل، مغربی بحر الغزل، لیکس ، جونگلی، وسطی استوائی،مشرقی استوائی،مغربی استوائی،یونٹی اور وارپ  کی 10ریاستوں میں 2ہزار646 گھرانوں کےتقریباً12ہزار224 افراد کا انٹرویو کیا گیا۔