• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

30 منٹ کی ورزش سے کینسر کے دشمن خلیوں میں اضافہ ہوجاتا ہے:تحقیقتازترین

July 04, 2024

ہیلسنکی(شِنہوا) فن لینڈ میں کی گئی  ایک نئی تحقیق کے مطابق  30 منٹ کی ورزش سے بھی چھاتی کے کینسرکے ٹیومر کو مارنے والے سفید خون کے خلیات کے تناسب میں اضافہ ہوسکتا ہے۔  یونیورسٹی آف ٹورکو کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق، چھاتی کے کینسر کے 20 ایسے مریضوں کواس تحقیق میں شامل کیاگیا،جن میں اس مرض کی تشخیص ہوئی تاہم ابھی علاج معالجہ شروع نہیں کیاگیا تھا۔

تحقیق کے دوران، مریضوں نے 30 منٹ تک سائیکل چلائی،سائیکل چلانے سے پہلے،اس کے دوران اوربعد میں مریضوں سے خون کے نمونے لیے گئے۔

تحقیق کے نتائج سے  معلوم ہوا کہ  ورزش کے دوران خون میں مختلف قسم کے کئی سفید خلیات کی مقدار بڑھ گئی اور  کینسر کو مارنے والے سائٹوٹوکسک ٹی خلیوں اور قدرتی خلیوں کی تعداد میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا۔

چین کےجنوب مغربی صوبے سیچھوان کے دارالحکومت چھنگ دو کے ایک پارک میں لوگ ورزش کررہے ہیں۔(شِنہوا)

یونیورسٹی آف ٹورکو میں ڈاکٹریٹ کرنے والی ٹییا کویولا نے کہاکہ یہ بات سامنے آئی ہے کہ ورزش کے دوران، خون میں کینسر کو تباہ کرنے والے خلیوں کی تعداد اور تناسب میں اضافہ ہوا، جب کہ کینسر کو فروغ دینے والے خلیوں کا تناسب یا تو وہی رہا یا کم ہوا۔