کابل(شِنہوا) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک وزراعت نے کہا ہے کہ 27فیصد افغان باشندے غذائی بحران یا اس حوالے سے ہنگامی صورتحال کا شکار ہیں۔
ادارہ برائے خوراک وزراعت نے گزشتہ روز بتایا کہ اس کی جانب سے رواں سال کم از کم 90لاکھ افغان باشندوں میں گندم کے بیج تقسیم کیے گئے۔نوزائیدہ بچوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ افغان گھرانے عمومی طور پر بڑے ہیں۔
میڈیا کے مقامی ادارے طلوع نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق جنوبی صوبے ارزگان کے ایک رہائشی، 56 سالہ محمد صادق کا خاندان 57افراد پر مشتمل ہے جن میں 52 بچے شامل ہیں،محمد صادق اتنے بڑے خاندان کو خوراک فراہم کرنے میں قاصر اور اس نے اس حوالے سے اپنی مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
افغانستان میں انتہائی غربت کے باوجود کئی بیویاں رکھنے والے افراد اور ان کے درجنوں بچوں کے حوالے سے ایسی رپورٹ سامنے آئی ہیں ،امدادی ایجنسی سیو دی چلڈرن نے افغانستان میں 10 میں سے تین بچوں کو سیلاب،خشک سالی اور پاکستان اور ایران سے واپسی کے بعد رواں سال بھوک کے بحران کا سامنا کرنے کی پیش گوئی کی ہے۔