• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

24 فیصد سے زیادہ افغان بچے پریشانیوں اور الجھنوں کا شکار ہیں:یونیسفتازترین

July 09, 2024

کابل(شِنہوا)اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال( یونیسف) نے کہا ہے کہ افغانستان میں 5 سے 17 سال کی عمر کے 24 فیصد سے زیادہ بچے پریشانیوں اور الجھنوں کا شکار ہیں۔

یونیسف کی ایک  رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  افغانستان میں بچوں کو دماغی صحت کے حوالے سے سنگین خطرات لاحق ہیں۔ 5 سے 17 سال کی عمر کے 24 فیصد سے زیادہ بچے پریشانی کا شکار ہیں اور یہ تعداد عالمی اوسط سے 10 گنا زیادہ ہے۔رپورٹ کے مطابق تقریباً 15 فیصد افغان بچے مایوسی اور افسردگی کا شکار ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ تنازعات، نقل مکانی،  قدرتی آفات،  شدید غربت اور بارودی سرنگوں سے ہونے والے نقصان کے خطرات سے  افغان بچوں میں ذہنی صحت کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔