• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

235 افغان گریجویٹس کو ملکی فوج میں شامل کرلیا گیاتازترین

February 02, 2024

کابل (شِنہوا) افغانستان کی نیشنل ملٹری اکیڈمی سے تربیت مکمل کرنے والے  235 گریجویٹس کو ملک کی فوج میں شامل کرلیا گیا۔ وزارت دفاع کے بیان کے مطابق کمیشن حاصل کرنے والے فوجیوں نے قومی خودمختاری کے دفاع کے لیے ملک کے ہر کونے میں قوم کی خدمت کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کیا۔

بیان کے مطابق قائم مقام وزیر قومی دفاع مولوی محمد یعقوب مجاہد نے گریجویٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پورے  خلوص کے ساتھ ادا کریں اور نسلی، لسانی اور سماجی حیثیت کے حوالے سے  امتیاز سے گریز کریں۔