• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

2024 عالمی سطح پر بچوں کے لیے چیلنج سے بھرپور سال ہوگا:یونیسفتازترین

January 16, 2024

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسف) کی سالانہ جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2024 عالمی سطح پر بچوں کے لیے چیلنج سے بھرپور سال ہوگا۔ "بچوں کے لئے امکانات 2024: ایک بکھری ہوئی دنیا میں تعاون" کے عنوان سے سالانہ فلیگ شپ اسٹڈی میں  کہا گیا ہے کہ جاری عالمی تنازعات اور معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث  بچوں کو تشدد، جنگ اور معاشی مشکلات کا زیادہ سامنا ہوگا۔

رپورٹ میں بڑھتی ہوئی عالمی کشیدگی کو بچوں کے حقوق اور زندگیوں کے لیے ایک بنیادی خطرہ قرار دیا گیا ہے۔ بچوں کی تعلیم، صحت  اور غذائیت کے لیے اہم وسائل کی منتقلی کو اجاگرکرتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیاہے کہ "تصادم کے امکانات۔۔۔ عالمی طاقتوں کے درمیان بڑھتی ہوئی مسابقت سے کارفرما ہوں گے۔ سست اقتصادی ترقی بچوں کی غربت میں کمی کی کوششوں پر منفی اثرات مرتب کرتے ہوئے نوجوانوں کی روزگار کی عالمی منڈیوں تک رسائی کو محدود کر رہی ہے۔ رپورٹ میں تجویز کیا گیا ہے کہ اقتصادی یکجہتی، مارکیٹ تعاون اور مستقبل کی مہارتوں میں سرمایہ کاری بچوں کی حفاظت کے لیے ضروری ہے، خاص طور پر جب بین الاقوامی تجارت کو عدم اعتماد اور تحفظ پسندی جیسے چیلنجوں کا سامنا ہے۔