بیجنگ(شِنہوا) 2013ء سے 2021ء کے دوران چین کے مستقل اثاثوں میں سرمایہ کاری (ایف اے آئی)میں سالانہ 9.4 فیصد کی شرح نمو سے اضافہ ہوتا رہا جس نے مسلسل توسیع اور اقتصادی ترقی کو فروغ دیا۔
قومی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 2013ء سے 2021ء تک ملک میں مستقل اثاثہ جات میں مجموعی سرمایہ کاری 4 ہزار 90 کھرب یوآن (تقریباً 585 کھرب امریکی ڈالر) رہی۔
صرف 2021ء میں چین کے مستقل اثاثہ جات میں سرمایہ کاری 553 کھرب یوآن رہی جو کہ 2012 میں 282 کھرب یوآن تھی۔
رپورٹ کے مطابق انفراسٹرکچر کی سرمایہ کاری میں 2013ء سے 2021ء تک 12 فیصد کی اوسط سالانہ شرح نمو ریکارڈ کی گئی ہے جو مستقل اثاثہ جات میں مجموعی سرمایہ کاری سے 2.3 فیصد زیادہ ہے۔
2013ء سے 2021ء تک ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں 9.2 فیصد کی اوسط سالانہ شرح نمو کے ساتھ 1 ہزار 30 کھرب یوآن مالیت کی سرمایہ کاری کی گئی۔