• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

2 لاکھ 8 ہزار سے زائد چینی سیاحوں کی فلپائن آمدتازترین

October 31, 2023

منیلا (شِنہوا) رواں سال جنوری سے ستمبر کے دوران 2 لاکھ 7 ہزار 932 چینی سیاحوں نے فلپائن کا دورہ کیا۔

محکمہ سیاحت کے تازہ ترین اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے نمائندہ مارون ریلو نے کہا کہ 2023 کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران فلپائن آنے والے 40 لاکھ 38 ہزار 379 غیرملکی سیاحوں میں سے 5.15 فیصد چینی تھے۔

ایوان نمائندگان کی کمیٹی برائے سیاحت کے نائب چیئرمین ریلو نے بتایا کہ اس عرصے میں جنوبی کوریا سے 10 لاکھ 64 ہزار 77 سیاح آئے جو 26.35 فیصد کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ اس کے بعد امریکی سیاحوں کا نمبر آتا ہے جن کی تعداد 7 لاکھ 15 ہزار 744 تھی جبکہ جاپانی 2 لاکھ 20 ہزار 604 کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے ۔

انہوں نے محکمہ سیاحت پر زور دیا کہ وہ فلپائن کوغیرملکی تعطیلات منانے والوں کی منزل اور بین الاقوامی اجلاسوں، کنونشنز اور نمائشوں کے مرکز کے طور پر تشہیر کے لئے "رائفل مارکیٹنگ" کا انتخاب کرے جو "شاٹ گن مارکیٹنگ" کے برخلاف ہے۔

تشہیری اصلاحات میں "رائفل مارکیٹنگ" انفرادی مارکیٹس کو ہدف بناتی ہے جبکہ "شاٹ گن مارکیٹنگ" کا ہدف کسی مخصوص مارکیٹ کی بجائے پوری عالمی مارکیٹ ہوتا ہے۔

ریلو نے بتایا کہ فلپائنی حکومت نے اگلے سال 1.26 ارب پیسو (تقریباً 2 کروڑ 22 لاکھ امریکی ڈالر) کا بجٹ مختص کیا ہے تاکہ فلپائن کو غیرملکی سیاحوں سے اچھے طریقے سے متعارف کرایا جاسکے۔