اقوام متحدہ(شِنہوا)اسرائیلی حملوں کے باعث 1لاکھ سے زیادہ افراد لبنان سے شام منتقل ہو گئے،اقوام متحدہ کے ترجمان کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ انخلاء کے احکامات کی وجہ سے 2لاکھ سے زیادہ لوگ جنوبی لبنان سے بے گھر ہو چکے ہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے چیف ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور (او سی ایچ اے) نے بے گھر افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، کیونکہ اسرائیلی دفاعی فورسز جنوبی لبنان کے 30 دیہاتوں سمیت دیگر علاقوں سے لوگوں کو انخلاء کے احکامات جاری کر رہی ہے۔
ترجمان نے روزانہ کی بریفنگ میں کہا کہ شمالی اسرائیل میں 60ہزار سے زیادہ لوگ بے گھرہوچکے ہیں۔ اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی نے لبنان میں بے گھرافراد کے لیے فوری امداد اور تحفظ فراہم کرنے کے لیے ہنگامی کوششوں کو تیزکردیاہے۔