• Unknown, Unknown
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

14 سالہ طالبہ نے آئرلینڈ میں چینی زبان میں مہارت کا مقابلہ جیت لیاتازترین

April 23, 2023

کارک، آئرلینڈ(شِنہوا) آئرلینڈ میں 16 واں چینی برج مقابلہ برائے غیر ملکی سیکنڈری اسکول طلباء (سی پی سی ایف ایس ایس ایس) کا ہفتہ کو یہاں انعقاد کیا گیا ، مقابلے میں ملک بھر سے درجنوں طلباء نے شرکت کی۔

آئرلینڈ کے جنوبی شہر واٹر فورڈ کی 14 سالہ طالبہ لوگن باؤڈلر لینن نے دیگر تمام 25 حریفوں کو شکست دے کر مقابلے میں پہلا انعام حاصل کیا۔

لوگن 16ویں سی پی سی ایف ایس ایس ایس کے فائنل مقابلے میں آئرلینڈ کی نمائندگی کریں گی، جو اس سال کے آخر میں چین میں منعقد ہوگا۔

ہفتہ کو ہونے والا مقابلہ تین حصوں پر مشتمل تھا،  جس میں پہلا چین کے بارے میں معلومات خاص طور پر چینی زبان اور ثقافت سے متعلق ایک کوئز، دوسراچینی زبان کی صلاحیت کو جانچنے کے لیے تقریری مقابلہ اور تیسرا شرکا کی چینی فنکارانہ صلاحیتوں کو دیکھنے کے لیے ایک ٹیلنٹ شو پر مشتمل تھا۔