• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

14 ویں چین منگولیا میڈیا فورم کا چین میں انعقادتازترین

September 18, 2023

ہوہوٹ(شِنہوا)14 واں چین-منگولیا میڈیا فورم پیر کو چین کے شمالی اندرونی منگولیا خود مختار علاقے کے شہر اولن قاب میں منعقد ہوا۔

فورم میں جدیدیت اور مشترکہ ترقی کے لیے میڈیا کی طاقت کے استعمال پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے دونوں ممالک کے میڈیا کے شعبوں سے 150 سے زیادہ مہمانوں کو راغب کیا گیا۔

آل چائنہ جرنلسٹ ایسوسی ایشن (اے سی جے اے ) کے نائب صدر اور ایسوسی ایشن کے سرکردہ پارٹی ممبران گروپ کے سیکرٹری لیو سیانگ نے فورم کو بتایا کہ اس سال بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی 10ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

لیو نے کہا کہ گزشتہ دہائی کے دوران چین اور منگولیا نے باہمی احترام کا مظاہرہ کرتے ہوئے  نہ صرف مشترکہ ترقی کے لیے مل کر کام کیا بلکہ دونوں ممالک  اعلیٰ سطحی بات چیت میں مسلسل مصروف رہے  اور لوگوں کے درمیان مسلسل تبادلے کو برقرار رکھا جبکہ دو طرفہ تعاون کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ دونوں ممالک کے میڈیا ادارے جدیدیت اور چین و منگولیا کے درمیان دوستانہ تعاون کو فروغ دینے میں بھرپور کردار ادا کریں گے جس سے دونوں ممالک اور ان کے عوام کو فائدہ ہوگا۔