بیجنگ(شِنہوا) عالمی کاروباری ادارے اور خریدار چین کے درآمدی وبرآمدی میلے کینٹن کے 135ویں سیشن میں شرکت کریں گے۔
کینٹن میلہ 15 اپریل سے 5 مئی تک چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے دارالحکومت گوانگ ژومیں منعقدہوگا۔
نائب وزیر تجارت وانگ شووین نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ میلے کا آن لائن پلیٹ فارم سال بھر کام کرتا رہے گا۔
وانگ نے بتایا کہ رواں سال چین کے اس تجارتی میلے کا نمائشی رقبہ 15لاکھ 50ہزارمربع میٹر ہو گا، جس میں تقریباً 28 ہزار600 فرمیں ایکسپورٹ سیکشن میں حصہ لیں گی، جن میں 4ہزار300 سے زیادہ نئے نمائش کنندگان شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 680 کمپنیاں امپورٹ سیکشن میں شرکت کریں گی۔
نائب وزیر تجارت کے مطابق 215 ممالک اور خطوں کے تقریباً 93ہزار خریداروں نے تجارتی میلے میں شرکت کے لیے رجسٹریشن کرا لی ہے۔