• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

10 واں ورلڈ واٹرفورم بالی میں شروع ہوگیاتازترین

May 20, 2024

بالی، انڈونیشیا(شِنہوا)10 واں ورلڈ واٹرفورم "مشترکہ خوشحالی کے لیے پانی" کے عنوان کے تحت پیر کو انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں شروع ہوگیا۔ ورلڈ واٹرفورم کی باضابطہ افتتاحی تقریب میں متعدد ممالک کے رہنماؤں اور اقوام متحدہ کے نمائندوں نے شرکت کی۔  10 ویں ورلڈ واٹر فورم میں پانی کا تحفظ، صاف پانی اور صفائی،خوراک اور توانائی کی موثر فراہمی اور قدرتی آفات کے نقصانات سے بچاو کے چارموضوعات پر تبادلہ خیال کیا جارہاہے۔

انڈونیشیا کے صدر جوکوویدودو نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ 2050 میں 50کروڑ چھوٹے کسانوں کے  خشک سالی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے جو دنیا کی خوراک کا 80 فیصد پیدا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج جب ہم  بالی میں جمع ہیں، انڈونیشیا کو امید ہے کہ دنیا پانی سے متعلق عالمی چیلنجزپر قابو پانے کے لیے تعاون کو مضبوط بنانےکے لیے مسلسل بنیادوں پرایک ساتھ کوشش کرے گی۔