• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

یوکرین پر روس کا بڑا فضائی حملہتازترین

June 15, 2024

کیف(شِنہوا) یوکرین پرروسی افواج کے فضائی حملوں میں تیزی آگئی،یوکرین کی فضائیہ کے مطابق جمعہ کی علی الصبح ملک بھر میں فضائی حملوں کے خلاف الرٹ جاری کیا گیا۔

بیان کے مطابق، شمالی سومی اور چرنیہیو کےعلاقوں کی فضائی حدود سے یوکرین میں کئی میزائل داخل ہوئے جن کا ہدف کیف، مغربی شہر ریونے اور مغربی خمیل نیتسکی علاقے کا شہر سٹاروکونسٹیان ٹیانیف تھا۔

 بیان میں کہا گیا کہ روسی حملوں کی دوسری لہر کے دوران کنزال میزائل داغے گئے۔ سرکاری نشریاتی ادارے سوسپلن کی رپورٹ کے مطابق  فضائی الرٹ کے دوران دارالحکومت کیف  اور خمیل نیتسکی علاقے میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔