• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ہانگ کانگ حکومت نے الزام تراشی پر مبنی برطانوی رپورٹ کو مسترد کردیاتازترین

January 13, 2023

ہانگ کانگ(شِنہوا) چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کی حکومت نے برطانوی حکومت کی طرف سےہانگ کانگ کے حوالے سے جنوری تا جون 2022 کی نام نہاد ششماہی رپورٹ میں"ایک ملک، دو نظام" اصول کے کامیاب  نفاذ کے حوالے سے  الزام تراشی اور بدنیتی پر مبنی  سیاسی حملوں کو سختی سے مسترد کردیاہے۔

ایچ کے ایس اے آر حکومت کے ایک ترجمان نے کہا کہ ایچ کے ایس اے آر عوامی جمہوریہ چین کا ایک ناقابل تنسیخ حصہ ہے،ترجمان نے  برطانیہ پر دوبارہ زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کا احترام اور ایچ کے ایس اے آرکے معاملات میں مداخلت بند کرے۔ ترجمان نے کہا کہ ایچ کے ایس اے آر فعال طور پر وسیع تعلقات کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے  بنیادی قانون کے مطابق مختلف ممالک اور خطوں کے ساتھ تعاون کو آسان بنا رہا ہے، جو "ایک ملک، دو نظام" کے باہمی احترام اورایسے اصول کے کامیاب نفاذ پرکسی پر الزام تراشی نہ کرنے اور نہ ہی ایچ کے ایس اے آر کے  معاملات میں مداخلت کے عزم پر مبنی ہے۔ ایچ کے ایس اے آر حکومت نے برطانوی حکومت کی طرف سے جاری کی گئی نام نہاد رپورٹ میں ہانگ کانگ کے تعلیمی نظام پر کی گئی الزام تراشی کو بھی سختی سے مسترد کردیا۔