واشنگٹن (شِنہوا) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ چین اور امریکہ اپنے تعلقات کو جلد از جلد صحت مند، مستحکم اور پائیدار ترقی کی راہ پر واپس لانے کے لئے کام کریں۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یہ بات امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے ساتھ ملاقات سے قبل صحافیوں سے مختصر بات چیت میں کہی۔
وانگ نے کہا کہ وہ جون میں بلنکن کے دورہ چین کے جواب میں امریکی دورے پر ہیں ۔
چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ چین اور امریکہ کے درمیان اختلافات اور تنازعات موجود ہیں تاہم اس کے ساتھ ساتھ اہم مشترکہ مفادات بھی ہیں اور مشترکہ چیلنجز کا سامنا بھی ہے جس کے لئے بات چیت ضروری ہے۔
وانگ نے کہا کہ چین ۔ امریکہ بات چیت نہ صرف دوبارہ شروع ہونا بلکہ تفصیلی اور جامع ہونا چاہیئے۔ تاکہ فریقین کی باہمی تفہیم میں اضافہ ہو ، غلط فہمی اور غلط اندازے کم ہوں ، مشترکہ امور کو وسعت دی جائے اور باہمی فائدہ مند تعاون آگے بڑھانے کی مسلسل کوشش ہو۔
وانگ نے کہا کہ اس طرح کی کوششوں سے چین۔ امریکہ تعلقات کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی اور دوطرفہ تعلقات کو صحت مند، مستحکم اور پائیدار ترقی کی راہ پر واپس لایا جاسکے گا۔
چین امریکہ تعلقات بارے تلخ آوازیں اکثر سننے کو ملتی ہیں تاہم چین پر خاموش ہے کیونکہ چین سمجھتا ہے کہ درست اور غلط کا تعین اس بات سے نہیں ہوتا ہے کہ کس کا بازو موٹا ہے یا آواز اونچی ہے بلکہ اس کا تعین اس سے ہوتا کہ کون تین چین امریکہ مشترکہ اعلامیہ ، عالمی قانون اور تعلقات کے بنیادی اصولوں اور وقت کے رجحان کے مطابق برتاؤ کرتا ہے۔
وانگ نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ آخر کار، حقائق سب کچھ ثابت کردیں گے اور تاریخ اپنا منصفانہ فیصلہ دے گی۔