• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے نائب وزیر اعظم کی یورپی یونین کمشنرسے ملاقاتتازترین

November 10, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین کے نائب وزیر اعظم ژانگ گو چھنگ نے بیجنگ میں یورپی یونین کے کمشنر برائے اندرونی مارکیٹ تھیری بریٹن سے ملاقات کی۔

رواں سال چین-یورپی یونین جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے قیام کی 20 ویں سالگرہ کے موقع پر،جمعہ کو ہونے والی ملاقات میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن  ژانگ نے کہا کہ چین یورپی یونین کے ساتھ عملی تعاون کو مزید مضبوط  بنانے،صنعتی تبدیلی اور اپ گریڈنگ کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

ژانگ نے عالمی صنعتی وسپلائی چین کے استحکام اور ہموار ترسیل کے تحفظ کے لیے، ڈیجیٹل گورننس جیسے عالمی چیلنجز سے نمٹنے اور اپنے متعلقہ ترقیاتی اہداف کو حاصل کرنے کے لیے ایک دوسرے کی بہتر مدد کرنے کے لیے دونوں اطراف سے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔