بیجنگ(شِنہوا)چین کے نائب وزیراعظم لیو ہی عالمی اقتصادی فورم(ڈبلیو ای ایف) کے سالانہ اجلاس 2023ء میں شرکت کریں گے ۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے جمعہ کے روز اس بات کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ چین کے نائب وزیراعظم لیو ہی سوئس حکومت اور عالمی اقتصادی فورم کے بانی و ایگزیکٹو چیئرمین کلاؤس شواب کی دعوت پر 15 سے 19 جنوری تک سوئٹزرلینڈ کا دورہ کریں گے۔