• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے دیہی علاقے مستحکم کھپت کے لئے تیار ہیں،وزیر زراعتتازترین

January 08, 2023

بیجنگ (شِنہوا) وزیر زراعت اور دیہی امور تانگ رین جیان نے کہا ہے کہ چین دیہی علاقوں کی کھپت کی صلاحیت کو بروئے کار لا رہا ہے۔

 وزیر نے شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں دیہی احیا ئے  نو کو فروغ دینے اور زراعت میں طاقت بڑھانے کی ملک کی کوششوں کے موقع پردیہی مارکیٹ کو فعال کرنے کے لیے کام کرنے کا عزم  ظاہر کیا ۔

انہوں نے کہا کہ دیہی باشندوں کی بڑھتی ہوئی آمدنی کے ساتھ ساتھ دیہی کھپت کی قدر و قیمت میں اضافے میں تیزی آنے کی توقع ہے، جس سے امید ہے کہ سالانہ تقریباً 20 کھرب  یوآن (تقریباً 290 ارب امریکی ڈالرز) کی نئی کھپت کی طلب پیدا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ رواں  سال یہ  وزارت سبز، نامیاتی اور نئی زرعی مصنوعات کی پیداوار کو بڑھانے اورای کامرس اورلاجسٹکس کی دیہی ترویج کو بڑھانے کے لیے سپلائی اور ڈسٹری بیوشن چینلز پر کام کرے گی۔

تانگ نے کہا کہ وزارت دیہی تعمیرات پر مزید اخراجات  کرے گی۔

 انہوں نے کہا ایک اندازے کے مطابق اعلیٰ معیار کی زرعی زمین  اور سہولیات جیسی دیہی تعمیرات کے لیے سرمایہ کاری کی طلب آئندہ 5 سے 10 برسوں  کے دوران  تقریباً 150 کھرب یوآن تک پہنچ جا ئے  گی، اور اس سے تعمیراتی مواد، سیمنٹ، افرادی قوت ، اور مشینری جیسے شعبوں کو فروغ ملے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ پیداواری علاقوں میں ذخیرہ کرنے اور تازہ رکھنے کی بہت سی سہولیات، کولڈ چین ڈسٹری بیوشن مراکزاوربڑے کولڈ چین لاجسٹکس مراکز  کی تعمیر کے لیے مزید کوششیں کی جائیں گی اور دیہی  علاقوں میں پانی، بجلی، گیس، رہائش اور دیگر حالات کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔