بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاہے کہ چین کی کوویڈ رسپانس پالیسیاں سائنس پر مبنی، موثراور قومی حقائق سے ہم آہنگ اورتاریخ کی کسوٹی پرپورا اترسکتی ہیں۔ ترجمان وانگ وین بِن نے روزانہ کی پریس بریفنگ میں ایک متعلقہ سوال کے جواب میں کہا کہ یہ چین کی متحرک صفرکوویڈ پالیسی کی وجہ سے ہے کہ ملک زیادہ مہلک ڈیلٹا ویرینٹ اور دیگر اقسام کے تباہی سے بچنے میں کامیاب رہا، جس سے شدید کیسز اور اموات کی شرح میں کمی آئی اور لوگوں کی زندگیوں اور صحت کی ممکنہ حد تک حفاظت کی گئی۔
ترجمان نے کہا کہ متحرک صفرکوویڈ پالیسی کی وجہ سے چین کو زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین لگانے کا وقت میسر آیا اور وہ 2020 میں مثبت معاشی نمو کرنے والی دنیا کی پہلی بڑی معیشت بن گئی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران چین کی اوسط سالانہ اقتصادی ترقی کی شرح تقریباً 4.5 فیصد رہی جو کہ عالمی اوسط سے زیادہ اور عالمی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔