بیجنگ(شِنہوا)چین نے پشاورمیں ایک مسجد میں ہونے والے تباہ کن حملے کی شدید مذمت اور جانی نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نِنگ نے منگل کوایک پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ہم حملے میں جانی نقصان پر گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں اور سوگوار خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ، قومی استحکام کے دفاع اور لوگوں کی جانوں کے تحفظ میں پاکستان کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کو ہونے والے دھماکے میں کم از کم 95 افراد جاں بحق اور 200 زخمی ہوئے ہیں۔