• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی صنعتی معیشت میں 2022ء کے دوران مستحکم نشوونما ریکارڈتازترین

January 11, 2023

بیجنگ(شِنہوا)2022ء کے دوران چین کی صنعتی معیشت میں مجموعی طور پر مستحکم نشوونما ہوئی ہے۔

بدھ کے روز منعقد ہونیوالی قومی صنعتی و معلوماتی کانفرنس میں پیش کردہ تخمینہ کے مطابق 2022ء کے دوران ملک میں کم از کم 2 کروڑ یوآن(تقریباً 29 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالر) کی کاروباری آمدن والی صنعتی فرموں کی ویلیو ایڈڈ صنعتی پیداوار میں گزشتہ سال کی نسبت 3.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مینوفیکچرنگ کی ویلیو ایڈڈ صنعتی پیداوار گزشتہ سال کی نسبت 3.1 فیصد بڑھ گئی ہے۔ جی ڈی پی میں اس کا حصہ 2021ء کے مقابلے 0.5 فیصد پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 28 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

2022ء کے اختتام تک ملک میں نئی اور منفرد مصنوعات تیار کرنیوالے 70 ہزار سے زیادہ خصوصی اور جدید ترین کاروباری ادارے تھے اور 23 لاکھ سے زائد 5 جی بیس اسٹیشنز تعمیر کیے جا چکے ہیں۔

کانفرنس میں توقع ظاہر کی گئی ہے کہ 2022ء کے دوران ملک میں ٹیلی کام کے کاروباری حجم میں گزشتہ سال کی نسبت 8 فیصد اضافہ ہوگا۔