بیجنگ(شِنہوا)چین نے سمندری طوفان ما آن کی وجہ سے ممکنہ ارضیاتی آفات کیلئے درجہ 4 کے ہنگامی ردعمل کو چالو کر دیا ہے۔
وزارت قدرتی وسائل کے مطابق سمندری طوفان ما آن سال کا نواں طوفان ہے جو جمعرات کو دن کے وقت صوبہ گوانگ ڈونگ کے ساحل سے ٹکرائے گا جس سے ملک کے جنوبی حصوں میں طوفانی بارشیں ہوں گی۔
وزارت نے کہا کہ سمندری طوفان ما آن سے متاثرہ جنوبی گوانگ شی ژوانگ خودمختار خطے اور مغربی یوننان میں ارضیاتی آفات کے زیادہ خطرات ہوں گے۔
وزارت نے کہا کہ مقامی حکومتوں کو سمندری طوفان ما آن کی وجہ سے ہونیوالی شدید بارشوں سےبچاؤ اور ردعمل کو بہت اہمیت دینی چاہیے۔ انہیں اپنے معائنہ، نگرانی اور ابتدائی وارننگ کے عمل کو بھی مکمل کرنا چاہیے۔