• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں 2022 کے دوران رجسٹرڈ این ای ویز کی تعداد میں اضافہتازترین

January 11, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین میں 2022 کے آخر تک نئی توانائی سے چلنے والی رجسٹرڈ گاڑیوں (این ای ویز) کی تعداد 1کروڑ31لاکھ تک پہنچ گئی،جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 67 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہے۔

وزارت پبلک سیکورٹی کے  بدھ کو جاری اعدادوشمارکےمطابق 2022 میں ملک بھر میں کل 53لاکھ 50ہزار نئی این ای ویز رجسٹرڈ ہوئیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 81 فیصد اورآٹوموبائل کی تمام نئی رجسٹریشنزسے 23 فیصد سے زیادہ ہیں۔

 2022 میں، چین میں مجموعی طور پر 3کروڑ47لاکھ 80ہزارموٹر گاڑیاں رجسٹرڈ ہوئیں، جس سے ملک میں ملکیتی موٹر گاڑیوں کی تعداد41کروڑ 70لاکھ  تک پہنچ گئی ہے۔ نئی رجسٹرڈ موٹر گاڑیوں میں سے 2کروڑ32لاکھ 30ہزارکاریں ہیں جس سے ملک میں کاروں کی کل تعداد31کروڑ90لاکھ  تک پہنچ گئی، جو2021 کے مقابلےمیں1کروڑ75لاکھ20ہزار یا 5.81 فیصد زیادہ ہے۔

وزارت نے کہا کہ لائسنس یافتہ موٹر گاڑیوں کے ڈرائیورز کی تعداد 50کروڑ20لاکھ  تک پہنچ گئی، جن میں سے 46کروڑ40لاکھ کار ڈرائیور ہیں۔2022 میں2کروڑ92لاکھ 30ہزارافراد نے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کئے۔