بیجنگ (شِنہوا) چین اور فرانس کے درمیان اسٹریٹجک ڈائیلاگ 29 سے 30 اکتوبر تک بیجنگ میں ہوں گے۔
وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے جمعہ کو اعلان کیا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی ) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور مرکزی کمیشن برائے خارجہ امور دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی کی دعوت پر فرانسیسی صدر کے سفارتی مشیر ایمینوئل بون 29 سے 30 اکتوبر تک چین-فرانس اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کریں گے۔