• Unknown, Unknown
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین عالمی ادارہ صحت کے ساتھ تعاون کو بڑھانے کے لیے تیار ہے:ترجمان وزارت خارجہتازترین

January 07, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین نے  کہا ہے کہ اس نے گزشتہ روز  عالمی ادارہ صحت( ڈبلیو ایچ او ) کے رکن ممالک میں کوویڈ-19 کے حوالے سے  بریفنگ کے لیے ماہرین روانہ کیے ہیں اور یہ کہ وہ  کوویڈ سے زیادہ مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے ڈبلیو ایچ او اور باقی دنیا کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لیے تیار ہے۔ وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے باقاعدہ پریس بریفنگ میں اس سے متعلقہ سوال کے جواب میں بتایا کہ چین کے مجاز حکام نے قانون کے مطابق بروقت، کھلے اور شفاف طریقے سے عالمی برادری کے ساتھ وبا کے بارے میں معلومات شیئر کی ہیں اور کوویڈ شروع ہونے کے بعد سے ڈبلیو ایچ او کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کی دعوت پر چین نے ماہرین کو ڈبلیو ایچ او کے رکن ممالک کی بریفنگ کے لیے بھیجا ہے، جہاں انہوں نےاپنے ملک کے کوویڈ ردعمل  اقدامات، وائرس کی مختلف اقسام کی نگرانی، ویکسینیشن اور طبی دیکھ بھال کے حوالے سے آگاہ  کرتے ہوئے   دیگر رکن ممالک کے ساتھ  مفید بات چیت کی۔