• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور یورپی یونین حریف کے بجائے ایک دوسرے کے شراکت دار ہیں:ترجمان وزارت خارجہتازترین

December 02, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین اور یورپی یونین حریف کے بجائے ایک دوسرے کے  شراکت دار ہیں اور چین-یورپی یونین تعاون ایک ایسا مثبت دور ہونا چاہیے جوناک آؤٹ میچ کی طرح کسی ایک کی ناکامی کے بجائے  باہمی کامیابی کا باعث بنے۔

ترجمان وانگ وین بن نے ان خیالات کا اظہار روزانہ کی پریس بریفنگ میں فرانس کے جیک ڈیلورس انسٹی ٹیوٹ کی حالیہ رپورٹ سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے کیا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین کے لیے چین کو اس کی ترقی کا احساس دلانا ایک ضروری چوائس  ہے۔ رپورٹ میں ای یو پر زور دیا  گیا ہے کہ وہ  "ڈی رسکنگ " کے حوالے سے ہمیشہ منطقی  بنیاد پر رہے ، چین کے حوالے سے زیادہ منطقی اور عملی پالیسی برقرار  اور توانائی، ماحول دوست شعبے اور ٹیکنالوجی میں یکساں مفاد پر مبنی تعاون کوفروغ دے۔

وانگ نے کہا کہ "رپورٹ اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ یورپ میں بصیرت رکھنے والے لوگ چین اور یورپی یونین کے بڑھتے ہوئے تعلقات کے امکانات کے بارے میں مثبت رائے رکھتے  ہیں اور یہ کہ لوگوں میں یہ تعلقات مضبوط بنیادوں پرقائم ہیں۔