• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور فرانس کے وزرا خارجہ کا فون پر رابطہ،دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیالتازترین

August 19, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیر خارجہ وانگ یی اور فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا نے فون پر بات چیت کی جس کے دوران دونوں وزراخارجہ نے دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور دو طرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں پرلے جانے کے لیے تبادلہ خیال کیا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے کہا کہ رواں  سال کے آغاز سے،چین اور فرانس کے تعلقات میں ترقی کی مضبوط رفتار برقراررہی ہے۔

وانگ یی نے کہا کہ اپریل میں صدر ایمانوئل میکرون کا دورہ چین ہر لحاظ سے کامیاب رہا، انہوں نے کہا کہ دونوں سربراہان مملکت نے تزویراتی رابطوں پر تفصیلی بات چیت کی اور دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ایک خاکہ تیار کیا۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ اگلے سال دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ منائی جائے گی اور یہ چین فرانس ثقافت وسیاحت  کے ساتھ ساتھ پیرس میں ہونے والے اولمپک کھیلوں کا سال ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں  ہے تاکہ دونوں رہنماؤں کے اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنایا جا سکے، تمام شعبوں اور تمام سطحوں پر جامع لحاظ سے تبادلوں کو دوبارہ شروع کرتے ہوئے وبا سے ہونے والے نقصانات کی تلافی اور دوطرفہ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو آگے بڑھایا جاسکے۔