• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور امریکہ کے تجارتی حکام کا دوطرفہ تبادلوں کومضبوط بنانے پر اتفاقتازترین

June 02, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین اور امریکہ کے کامرس اور تجارتی حکام نے دو طرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی اہمیت پر زوردیتے ہوئے تبادلوں کو برقرار رکھنے اور مضبوط بنانے پر اتفاق کیاہے۔

وزارت تجارت کے ترجمان شوجوئی تنگ کے مطابق وزیر تجارت وانگ وینتاؤ نے گزشتہ ہفتے امریکی وزیر تجارت جینا ریمنڈو اور امریکی تجارتی نمائندہ کیتھرین تائی سے امریکہ میں ایپک وزرائے تجارت کے اجلاس کے موقع پرملاقات کی۔

شو نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ دونوں ممالک کے حکام نے اپنے اپنے تحفظات سے متعلقہ اقتصادی اور تجارتی امور اور تعاون کے ممکنہ شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ شو نے اس امید کا اظہار کیا کہ امریکہ باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور یکساں مفاد پر مبنی تعاون کے اصولوں کی بنیاد پر اختلافات کو حل کرنے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرے گا، اور دوطرفہ عملی اقتصادی وتجارتی تعاون کو تحفظ اورمستحکم کرے گا، تاکہ دونوں ممالک اور ان کے عوام  کو فائدہ  اور عالمی اقتصادی ترقی کو فروغ مل سکے۔

ترجمان نے کہا کہ چین کو امریکہ  کی سیمی کنڈکٹر انڈسٹری پالیسی اور ایکسپورٹ کنٹرول پر  اہم اقتصادی اور تجارتی خدشات رہے ہیں اور اس بات چیت کے دوران ہماری طرف سے اٹھائے گئے یہ اہم مسائل تھے۔